این اے120:ایم ایم ایل کے امیدوار یعقوب شیخ کے کاغذات نامزدگی منظور
لاہور( ایجوکیشن رپوٹر ر)حلقہ این اے120سے ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار محمد یعقوب شیخ کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں۔بدھ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے امیدواروں کی سکروٹنی کے بعد کاغذات منظورکئے گئے۔اس موقع پر ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد، حافظ خالد ولید اور دیگر رہنما بھی الیکشن کمیشن آفس میں موجود تھے ۔ کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد محمد یعقوب شیخ کا میڈیا سے گفتگومیں کہنا تھا ہم خدمت کی سیاست کا جذبہ لے کر میدان میں اترے ہیں۔این اے120میں ڈورٹو ڈور انتخابی مہم چلائیں گے۔17ستمبر کا سورج ملی مسلم لیگ کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہو گا۔سیاسی و مذہبی جماعتیں ملی مسلم لیگ کی حمایت کر رہی ہیں۔ہم انتشار اور پارٹی بازی کی نہیں بلکہ خدمت کی سیاست کریں گے۔ ملک میں صوبائیت و لسانیت کے جھگڑے ختم اوراخوت و رواداری کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ نظریہ پاکستان رائج کرنا ملی مسلم لیگ کا سب سے بڑا ہدف ہے۔ہم73کے آئین کے تحت ملک میں قانون کی عملداری چاہتے ہیں۔ ہم نے پاکستان کا پرچم اٹھایا ہے،اس کا تحفظ کریں گے۔
یعقوب شیخ