دیر میں امن کمیٹی کے رکن پر بم حملہ، چار افراد زخمی ہوگئے

دیر میں امن کمیٹی کے رکن پر بم حملہ، چار افراد زخمی ہوگئے

لوئر دیر (صباح نیوز) میدان سوری کے علاقے میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں چار افراد زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والوں میں خاتون بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز لوئر دیر کے علاقے میدان سوری پاں میں امن کمیٹی کے رکن کی گاڑی کو بم سے نشانہ بنایا گیا، دھماکے سے چار افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں خاتون بھی شامل ہیں۔دہشت گردوں نے بارودی مواد سڑک کنارے نصب کیا، جن کا ہدف امن کمیٹی کے رکن تھے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بم حملہ

مزید : علاقائی