ملتان روڈ پر 50گھروں پر مشتمل ایک اور گیس چور نیٹ ورک پکڑلیا گیا

ملتان روڈ پر 50گھروں پر مشتمل ایک اور گیس چور نیٹ ورک پکڑلیا گیا

لاہور(خبرنگار) سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کی ٹاسک فورس نے 50 گھروں پر مشتمل ایک اور جعلی نیٹ ورک پکڑ لیا جس میں گیس چور مافیا کے ارکان چار گھریلو میٹروں سے 50 گھروں کو گیس کی سپلائی دے رہے تھے۔ جی ایم سوئی گیس قیصر مسعود کے مطابق انہیں خفیہ اطلاع ملی کہ ملتان روڈ پر 50 گھروں کو جعلی طریقے سے گیس کی سپلائی دی جا رہی ہے اور گیس چور مافیا ہر گھر سے 2 ہزار روپے ماہانہ وصول کر رہا ہے اور اس میں چار گھریلو میٹروں کو بند کر کے بڑے پیمانے پر گیس چوری کی جا رہی ہے جس پر چیف انجینئر عمران الطاف ساہی کی نگرانی میں ڈپٹی چیف انجینئر بلال اصغر اور چودھری شرافت علی سمیت حاجی نسیم کوکب ، عمر طارق اور حاجی افتخار پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور ٹاسک فورس ٹیم نے چاروں گھریلو میٹرز قبضہ میں لے کر جعلی نیٹ ورک کو سپلائی ہونے والی گیس کی لائینں بھی اکھاڑ لی ہیں۔ جی ایم سوئی گیس قیصر مسعود کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے ساتھ ساتھ لاکھوں روپے کے جرمانے بھی ڈالے جا رہے ہیں۔

گیس چور

مزید : علاقائی