قلعہ گجر سنگھ سرکل میں رواں سال اب تک قتل کے 4 واقعات

قلعہ گجر سنگھ سرکل میں رواں سال اب تک قتل کے 4 واقعات

لاہور(خبر نگار) قلعہ گجر سنگھ سرکل میں سال 2017 کے سات ماہ میں قتل کے 4 سنگین واقعات ہوئے، ان میں شاہدرہ کے رہائشی والدین کے اکلوتے بیٹے عمر خان کو گڑھی شاہو مین نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا پولیس تاحال قتل کے اصل محرکات سامنے نہیں لا سکی جبکہ اسی سرکل میں زیر تفتیش قتل کے تین دیگر مقدمات میں بھی ناقص تفتیش پر انچارج ہومی سائیڈ اللہ رکھا کی متعدد بار اعلیٰ حکام کے سامنے پیشی کے باوجود تفتیش جوں کی توں ہے۔قلعہ گجر سنگھ سرکل پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ساڑھے سات ماہ کے دوران 13 گینگ گرفتار ہوئے ،49 ارکان سے 29 لاکھ 60 ہزار کی ریکوری کی گئی اور اس کے ساتھ اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 58 اے کیٹیگری کے اشتہاری گرفتار ہوئے جن کیخلاف قتل سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات درج تھے۔

مزید : علاقائی