ماڈل تاؤن ، راوئیونڈ ، ریس کورس اور باٹا پور میں گھروں سے لاکھوں لوٹ لئے گئے

ماڈل تاؤن ، راوئیونڈ ، ریس کورس اور باٹا پور میں گھروں سے لاکھوں لوٹ لئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے میں مسلح ڈاکوؤں نے شہری عر فا ن محمو د کی فیملی کواسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر 4لا کھ مالیت کا سامان، مو با ئل فو ن اور نقدی لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ماڈل ٹا ؤ ن کے علا قے میں مسلح ڈاکوؤں نے شہری شبر یز کے اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر یر غما ل بنا کر2 لا کھ50 ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔سند ر کے علاقہ میں مسلح ڈاکوؤں نے شہری فاروق کے گھر سے اسکی فیملی کواسلحہ کی نوک پر یر غما ل بنا کر یر غما ل بنا کرایک لا کھ65 ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لوٹ کر فر ار ہو گئے۔ رائیونڈ کے علا قہ میں مسلح ڈاکوؤں نے شہری مبشر کے گھر میں گھس کر اس کی فیملی کواسلحہ کی نوک پر یر غما ل بنا کران سے ایک لاکھ 35 ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ریس کو رس کے علا قہ میں مسلح ڈاکوؤں نے شہری واحد کے گھر سے اسکے اہل خانہ کواسلحہ کی نوک پر یر غما ل بنا کر1لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،با ٹا پو ر کے علا قہ میں مسلح ڈاکوؤں نے شہری نعیم کی فیملی کواسلحہ کی نوک پر یر غما ل بنا کر2لا کھ15ہز ار روپے نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ جبکہ ہنجر وال کے علاقے میں شہری بشیر،ڈیفنس اے میں شہری یا سرکی گاڑیاں اورمنا واں میں شہری اشتیا ق،سو ل لا ئن میں شہری قمر ،گا رڈن ٹا ؤ ن میں شہری اعجا ز ،راوی روڈ میں شہری با براورلو ئر ما ل میں شہری شفیق کی موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں۔

مزید :

علاقائی -