سیشن کورٹ : ٹاؤٹ مافیا کی بدولت منشیات کے 100ملزم ضمانتوں کے بعد مفرور

سیشن کورٹ : ٹاؤٹ مافیا کی بدولت منشیات کے 100ملزم ضمانتوں کے بعد مفرور

لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ میں ٹاؤٹ مافیا کے خاتمہ کے لئے کریک ڈاون بھی شروع کردیا گیا ہے،واضح رہے کہ سیشن عدالت میں ٹاؤٹ مافیا کی وجہ سے منشیات کے مقدمات میں معمولی جرائم میں ملوث 100سے زائدملزمان ضمانتوں کے بعد مفرور ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے عدالتوں نے کیس داخل دفتر کرتے ہوئے مذکورہ ملزموں کے دائمی وارنٹ جاری کردیئے ہیں،تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں ٹاؤٹ فافیا کی تعداد بڑھنے پر ٹاؤٹوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کیاگیاہے،اس ضمن میں پولیس کے اہلکارسادہ لباس میں ماتحت عدالتوں میں تعینات کردیئے گئے ہیں جنوں نے ٹاؤٹوں کا تعاقب شروع کردیا ہے۔ یاد رہے کہ ٹاؤٹ مافیاکی وجہ سے منشیات کے کیسوں میں معمولی جرائم میں ملوث 100سے زائد ملزمان ضمانتوں کے بعد مفرور ہو چکے ہیں ،سیشن عدالت نے لاہور کے 55تھانوں کے ایس ایچ او کو مراسلے بھجواتے ہوئے حکم دیا ہے کہ عدالتی مفرور ملزمان کو عدالتی تعطیلات کے بعد گرفتارکرکے عدالتوں میں پیش کیا جائے ۔فاضل جج صاحبان نے عدالتی اہلکاروں کوبھی حکم دیا ہے جیسے ہی پولیس اہلکارملزموں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کریں اس کا چالان ریکارڈ سے منگوا کر فوری پیش کیا جائے تاکہ سمری ٹرائل کرکے ملزم کے کیس کا فیصلہ کیا جا سکے۔

مزید : علاقائی