سیشن کورٹ کے باہر قتل میں ملوث ملزم ضمانت پر رہا

سیشن کورٹ کے باہر قتل میں ملوث ملزم ضمانت پر رہا

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بوسال نے سیشن کورٹ کے باہر قتل ہونے والے محمد عامر کے مقدمہ میں ملوث میاں ارشدکی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ ملزم کی طرف سے وکلا ء نے موقف اختیار کیا کہ میاں ارشد سازش میں شامل نہیں ، موقع سے لڑکے حمزہ کو پکڑا تو اس نے کہا کہ اس نے باپ کے قتل کا بدلہ لیا ہے۔ عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ۔

مزید : علاقائی