سرکاری ادویات کی چوری میں ملوث ملزم ضمانت خارج ہونے پر فرار

سرکاری ادویات کی چوری میں ملوث ملزم ضمانت خارج ہونے پر فرار

لاہور(نامہ نگار)ڈرگ کورٹ نے سروسز ہسپتال سے سرکاری ادویات چوری کرکے فروخت کرنے کے کیس میں ملوث ملزم آصف مسیح کی ضمانت خارج کردی جبکہ ملزم پولیس کو چکما دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ڈرگ کورٹ کی عدالت میں ایف آئی اے نے سروس ہسپتال سے ادویات چوری کرکے فروخت کرنے کے الزام میں ملوث آصف مسیح کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔عدالت میں ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف چوری کے ثبوت پیش کئے، عدالت نے دونوں وکلا ء کے دلائل کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست کو خارج کردیا، فیصلے کے وقت ملزم عدالت میں نہ آیا اور باہر سے ہی فرار ہو گیا،علاوہ ازیں ڈرگ کورٹ نے عدالت میں زیرسماعت ایک دوسرے مقدمہ میں طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ شیخوپورہ عمران خالد کے خلاف چیف ڈرگ انسپکٹر شیخوپورہ کو فوری کارروائی کا حکم دے دیاہے ۔

مزید : علاقائی