لاہورضمنی الیکشن:آزاد امیدوارکے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر احتجاج

لاہورضمنی الیکشن:آزاد امیدوارکے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر احتجاج

لاہور(نامہ نگار)حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں بڑے بڑے سیاستدانوں کا مقابلہ کرنے کے لئے آنے والے آزاد امیدوار گلاب خان کی الیکشن لڑنے کی خواہش ادھوری رہ گئی، ریٹرننگ آفیسر نے امیدوار کا نام ووٹر لسٹ میں نہ ہونے کی بنیاد پر کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے مذکورہ امیدوار نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پرالیکشن کمیشن کے دفتر میں احتجاج بھی کیا۔

مزید : علاقائی