قصور:ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ساتھی ڈاکو ہلاک ، راہگیر زخمی
قصور(بیورورپورٹ)چونیاں کے نواحی گاؤں ڈھوس میں ووران واردات ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ساتھی ڈاکو ہلاک،دو فرار،راہگیر بھی زخمی،تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق ڈھوس کا رہائشی منظور احمداپنے بیٹے ابو بکر کے ہمراہ بسواری موٹرسائیکل چونیاں کی طرف جارہا تھا کہ راستہ میں چار نامعلوم ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی ،مزاحمت کر نے پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں راہگیر منظور زخمی ہوگیا جبکہ ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے ساتھی ڈاکو بھی شدید زخمی ہوگیا اور دو ملزمان موقعہ سے فرار ہوگئے اطلاع پا کر تھانہ سٹی چونیاں پولیس اور دیہات کے لوگ بھی موقعہ پر پہنچ گئے ،زخمی ڈاکونے اپنا نام صدیق عرف صدیقو سکنہ شمس پورہ بتلایاجس کو برائے علاج معالجہ ہسپتال لیجایا جا رہا تھا کہ ڈاکو راستے میں ہی ہلاک ہو گیاجبکہ زخمی راہگیر کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بقایا ملزمان کو بھی ٹریس کرلیا گیا ہے جن کی گرفتار ی کیلئے ریڈ کیے جارہے ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کرلیاجائے گا تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔