سبزہ زار ، دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ،2راہگیر زخمی

سبزہ زار ، دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ،2راہگیر زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) سبزہ زار کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو راہگیر زخمی ہوگئے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ تفصیلات کے مطابق سبزہ زار کے علاقے سید پورہ میں دو گروپوں میں لڑائی جھگڑے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی زد میں آکر دو راہگیر رانا ساجد اور شہزاد زخمی ہو گئے۔حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔زخمیوں میں رانا ساجد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ سبزہ زار پولیس نے ملزمان کو پکڑنے کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -