پٹرول پمپ پرسگریٹ نوشی ،ملازم پرتشد د،اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

پٹرول پمپ پرسگریٹ نوشی ،ملازم پرتشد د،اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے، نا مہ نگا ر )سول لائنز کے علاقے میں واقع پٹرول پمپ پر سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر سیلز مین کو اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنانے والے ایلیٹ اور ڈولفن فورس کے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ متاثرہ نوجوان کی مدعیت میں عدالتی احکامات پر درج کیا گیا۔ملزمان نے پٹرول پمپ پر سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر سیلز مین فیصل کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔پولیس نے عدالتی احکامات پر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا مگر تاحال کوئی اہلکار گرفتار نہ ہو سکا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید : علاقائی