گجر پورہ،ٹرک نے70سالہ راہگیر کو کچل ڈالا،ڈرائیور گرفتار
لاہور (خبر نگار)گجر پورہ کے علاقہ میں 70سالہ شخص ٹریفک حادثہ میں جان کی بازی ہارگیا،پولیس نے نعش مردہ خانے جمع کرواتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گجر پورہ کے علاقہ رنگ روڈ پر تیز رفتار گاڑی نے سڑک کراس شخص کو ٹکر ماردی جس سے وہ موقع پر ہی چل بسا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے کار ڈرائیور احمد کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔