پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں،ڈاکٹر رضوان

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں،ڈاکٹر رضوان

لاہور (کرا ئم ر پو رٹر ) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروسز (ریسکیو 1122)ڈاکٹررضوان نصیر نے گزشتہ روز ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز میں پیشنٹ ٹرانسفر سروس پی ٹی ایس کی گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ مریضوں کو بہتر انداز میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہم پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر محکمہ کے ساتھ باہمی ربط سے کام کررہے ہیں۔ میٹنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ڈاکٹر فواد شہزاد مرزا، ڈی ڈی پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ فہیم قریشی ، ڈی ڈی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر محمد اعظم ، ڈی ڈی فنانس اعجاز احمد ورک، ڈی ڈی آپریشنز ایاز اسلم، ہیڈ آف لاء اینڈ ایڈمنسٹریشن علی حسن اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

مزید : علاقائی