شیخوپورہ:لیسکو سٹی سب ڈویژن کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی

شیخوپورہ:لیسکو سٹی سب ڈویژن کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)لیسکو شیخوپورہ سٹی سب ڈویژن کا بجلی چور مافیا کے خلاف کاروائی 20لاکھ سے زائد جرمانے کیے تفصیلات کے مطابق ایس ای لیسکو محمد لطیف مغل کی خصوصی ہدایات پر ایکسین سٹی اعجاز احمد بھٹی کی زیرنگرانی ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن سلیمان مجید کی سربراہی میں لیسکو ٹیم میٹر انسپکٹر رانا عتیق ایل ایس عابد سعید گجر فیصل امین ارسلان بٹ اللہ دتہ ناز سمیت پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک مشترکہ ٹیم کے ہمراہ شیخوپورہ کے پوش علاقوں اوربازاروں گلی زرگراں ہمایوں بازار طارق روڈ اورمختلف علاقوں میں چھاپے مارکر ڈریکٹ بجلی کی سپلائی ٹیمپرنگ ریورس اوردیگر ذرائع سے بجلی چوری کرنے والے آلات کو برآمد کیا ۔

ہے ایک لاکھ یونٹ چارج کرنے کے علاوہ سو کے قریب ایف آئی آر بھی درج کیں ہیں جس کی مد میں 20لاکھ روپے کا جرمانہ بھی ڈال دیا ہے اس حوالے سے پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک یونین کے چیئرمین حاجی محمد یونس کمبوہ صدرسب ڈویژن اورجنرل سیکرٹری عابد شاہ نے اس کارکردگی کو سراہا اور ایکسین سٹی اعجاز احمد بھٹی ایس ڈی او سٹی سب ڈویثرن سلیمان مجید نے مشترکہ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چورمافیا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف واپڈا کاکریک ڈاؤن ایسے ہی جاری رہے گا۔

بجلی چور

مزید : علاقائی