لٹن روڈ، مزدا کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

لٹن روڈ، مزدا کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

لاہور( خبر نگار) لٹن روڈ کے علاقہ میں رات گئے مزدا کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،پولیس نے نعش مردہ خانے جمع کرواتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لٹن روڈ کے علاقہ مزنگ اڈا کے قریب تیر رفتار مزدے نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس سے مدثر نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔حادثے کے بعد مزدے کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے مزدا قبضہ میں لیتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید : علاقائی