ننکانہ :شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے پر ایکسائز ملازم کیخلاف مقدمہ درج

ننکانہ :شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے پر ایکسائز ملازم کیخلاف مقدمہ درج

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی )پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے کے الزام میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ننکانہ صاحب کے ملازم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ننکانہ صاحب کا ملازم ندیم ولد حمید مسیح ساکن شورہ کوٹھی روڈ ننکانہ صاحب گزشتہ روز شراب پی کر غل غپاڑہ کر رہا تھا کہ پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید : علاقائی