چوہنگ ، شادی شدہ خاتون تیز دھار آلے سے قتل ، کم سن بیٹی کو پھندا دے کر لٹکا دیا

چوہنگ ، شادی شدہ خاتون تیز دھار آلے سے قتل ، کم سن بیٹی کو پھندا دے کر لٹکا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) چو ہنگ کے علاقہ میں دوسری شادی کرنے والی خاتون کو کم سن بیٹی سمیت قتل کردیا گیا ، پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ مقتولہ کے سگے بیٹے اور بھتیجے نے غیرت کے نام پر ماں اور سوتیلی بہن کو موت کے گھاٹ اتارا ، پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی۔تفصیلا ت کے مطا بق چو ہنگ کے علاقہ شاہ پو ر کا نجراں کی ر ہا ئشی 35سالہ شبا نہ نے10 سال قبل ر فیق سے پسند کی شاد ی کی۔یہ مقتولہ کی دوسری شادی تھی۔پہلے شوہر سے بھی شبانہ کا ایک بیٹا بتایا جاتا ہے ۔ دوسری شادی کے بعد شبانہ نے بیٹی کو جنم دیا۔وقوعہ کے وقت مقتولہ کی بیٹی علینہ 5برس کی ہو چکی تھی۔ پو لیس کے مطا بق گزشتہ روز شبانہ کو تیز دھارآلے سے گھر کی بالائی منزل پر قتل کیا گیا،کم سن علینہ کے گلے میں پھندا ڈال کر اسے بھی قتل کر دیا گیا۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے پہلے شوہر سے بیٹا اویس اسے اکثر ملنے آتا تھا ۔ شبہ ظاہر کیا جا ر ہا ہے کہ بیٹے اویس اور اسکے کزن شہباز نے شبا نہ اور اسکی بیٹی علینہ کو قتل کیا ہے۔ دونوں قتل کے بعد روپوش ہو چکے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔مقتول ماں بیٹی کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردی گئیں۔ فرانزک ماہرین نے جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹس حاصل کرکے رفیق کو بھی شامل تفتیش کرلیا ہے۔

مزید :

علاقائی -