نولکھا ، ریلوے کالونی میں 40سال خاتون کا پر اسرار قتل ، بوری بند نعش بر آمد

نولکھا ، ریلوے کالونی میں 40سال خاتون کا پر اسرار قتل ، بوری بند نعش بر آمد

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) نولکھا کے علاقے میں ریلوے کالونی سے نامعلوم خاتون کی بوری بند برآمد ہوئی۔شناخت نہ ہونے پر پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دی۔ تفصیلات کے مطا بق نولکھا کے علاقے میں ریلوے کالونی سے بوری بند لاش برآمدہوئی۔ معلوم ہوا ہے کہ خاتون کو نامعلوم ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا اور نعش کو چھپانے کے لئے بوری میں بند کر کے پھینک دیا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔نعش کی شناخت نہیں ہو سکی، عمر40 کے لگ بھگ ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید : علاقائی