شیخوپورہ : پسند کی شادی کرنے پر لڑکی اور لڑکے کے ورثا میں تصادم

شیخوپورہ : پسند کی شادی کرنے پر لڑکی اور لڑکے کے ورثا میں تصادم

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)ضلع کچہری میں سول عدالت کا احاطہ میں اس وقت جنگ کا سا سماں پیدا ہوگیا جب پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا بیان قلمبند کروانے کے بعد عدالت سے باہر آیا جہاں موجودلڑکے اور لڑکی کے اہلخانہ میں پہلے تلخ کلامی ہوئی جو شدید جھگڑے کی شکل اختیار کرگئی، اس دوران بیچ بچاؤ کروانے کی کوشش کرنیوالا عدالتی عملہ اور پولیس ملازمین بھی زد میں آگئے جبکہ لڑائی کے دوران دونوں گروپو ں کی خواتین اور مرد زخمی ہوگئے تاہم سٹی بی ڈویژن پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر دونوں گروپوں کے تین تین افراد کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ، تفصیلات کے مطابق لاہور کے رہائشی محمد اقبال نے مقامی محلہ ارائیانوالہ کی رہائشی 20سالہ سویرہ کائنات سے پسند کی شادی کرلی مگر اس شادی کو مقامی عدالت میں لڑکی کے ورثاء نے چیلنج کردیا تھا گزشتہ روز جب دونوں عدالت میں پیش ہو کر واپس جانے لگے تو وہاں پر لڑکی اور لڑکے کے ورثاء آپس میں پہلے الجھنے کے بعد گالم گلوچ ہوگئے اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے عدالت کا احاطہ میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا۔

میدان جنگ

مزید : علاقائی