شیخوپورہ : ڈاکوؤں سے برآمد ہونے والا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے

شیخوپورہ : ڈاکوؤں سے برآمد ہونے والا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے

شیخوپورہ(بیورورپورٹ) افتخار پولیس لائن شیخوپورہ میں ڈی پی او سرفراز خان ورک نے ایڈیشنل ایس پی شہباز الٰہی، ڈی ایس پی سٹی چوہدری محمد خالد گجر کے ہمراہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جبکہ ضلع کے تمام سرکلز کے ایس ڈی پی اواورایس ایچ اوز بھی موجود تھے، اس موقع پر ڈی پی او نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع بھر کے تمام سرکلز اور تھانوں کو ڈکیتی، چوری و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا جو ٹاسک دیا گیا تھا اس کے تحت کی گئی کاروائیوں میں تھانوں کی پولیس نے مختلف ڈکیت گینگز کے درجنوں ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت نقدی، چھینی اور چوری شدہ گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی اشیاء برآمد کی ہیں ، گزشتہ 17ماہ کے دوران مجموعی طورپر 45کروڑ روپے کی ریکارڈ ریکوری کی گئی جو 500متاثرین میں تقسیم کی ہے جبکہ متاثرین کا باقی نقصان پورا کرنے کیلئے ضلع پولیس کو خصوصی ٹاسک دیدیا گیا جس کے حوالے سے 12ڈکیت گینگز کے 120ارکان کو گرفتار کرکے ان سے لوٹے گئے سامان کے ساتھ ساتھ بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ،ضلع میں قبضہ مافیا کو نکیل ڈالنے کیلئے آہنی ہاتھ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں ہر ہفتہ کو صبح 10بجے سے دوپہر 2بجے تک ڈی پی او آفس میں متاثرین کے ساتھ براہ راست بات چیت کی جائے گی جبکہ سالہا سال سے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی جائیدادیں قرق کرکے انہیں فروخت کرنے کے عمل کو از سر نو شروع کیا جارہا ہے جبکہ ڈکیتی چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والے متاثرین میں موٹر سائیکلوں اور کاروں سمیت 82لاکھ روپے نقد تقسیم کئے گئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ کسی بھی علاقہ میں ڈکیتی کی واردات پر متعلقہ ایس ایچ او کی باز پرس کرنے کیساتھ متاثرہ خاندان سے پولیس بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کمر بستہ ہو کر کام کررہی ہے ، ضلع میں کسی بھی شہری کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہونا ڈی پی او شیخوپورہ سے واردات ہونے کے مترادف ہے اس پر کوئی دباؤ یا سفارش قبول نہیں کی جائے گی، چوروں ڈاکوؤں کو عبرت کا نشان بنانے کیلئے شہری بھی پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ مشترکہ جدوجہد سے ان پر آہنی ہاتھ ڈالا جاسکے، انہوں نے بتایا کہ اب تک پانچ تقاریب میں پانچ سو متاثرین میں 45کروڑو روپے کی رقم اور دیگر سامان جس میں گاڑیاں، موٹر سائیکلیں، فیکٹریوں کی مشینری، خام مال ، زیورات، موبائل فونز اور دیگر اشیاء تقسیم کی جاچکی ہے جبکہ اس سلسلہ میں چھٹی تقریب عید الالضحیٰ کے بعد ہوگی۔

ڈی پی او شیخوپورہ

مزید : علاقائی