راجہ جنگ : گھریلوجھگڑے پر خاتون نے گھر کو آگ لگا دی ، بیٹی کے جہیز سمیت سب جل کر خاکستر

راجہ جنگ : گھریلوجھگڑے پر خاتون نے گھر کو آگ لگا دی ، بیٹی کے جہیز سمیت سب جل ...

راجہ جنگ (نمائندہ خصوصی) غربت اورتنگ دستی کی وجہ سے میاں بیوی میں لڑائی ۔بیوی نے دلبرداشتہ ہو کر غصے میں گھر کو آگ لگا دی۔ بیٹی کے جہیز سمیت گھر کا سامان خاکستر۔ عید کے آٹھ دن بعد بیٹی کی شادی تھی۔محلہ داروں نے اپنی مددآپ کے تحت آگ بجھائی۔غربت کی وجہ سے میاں بیوی میں تو تکرار معمول بن چکا تھا۔محلہ داروں کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق راجہ جنگ کے رہائشی شوکت علی کی بیوی نسرین بی بی نے بتایا کہ غربت اور تنگ دستی کی وجہ سے گھر کے حالات انتہائی خراب ہو چکے ہیں ۔گھر کا خرچہ مانگنے پر آج صبح میرا میرے خاوند سے جھگڑا ہو گیا جس نے مجھے مارنا شروع کر دیا اور وہ مجھے برا بھلا کہتا گھر سے چلا گیا جس پر دل برداشتہ ہوکر میں نے غصے میں آکر گھر میں پڑے سامان کو آگ لگا دی اور خود باہر چلی گئی۔محلہ داروں نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ آگ کے شعلے دیکھ کر وہ موقع پر پہنچے تو اس وقت تک آگ پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے چکی تھی ہم نے مل کر اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی مگر تب تک سب کچھ جل چکا تھا۔

آگ لگادی

مزید : علاقائی