ایران سے آنے والے14سو سے زائد زائرین کو سخت سکیورٹی میں کوئٹہ پہنچا دیا گیا

ایران سے آنے والے14سو سے زائد زائرین کو سخت سکیورٹی میں کوئٹہ پہنچا دیا گیا

کوئٹہ (این این آئی) ایران سے آنے والے 14سو سے زائد زائرین کو سخت سکیورٹی میں کوئٹہ پہنچا دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق ایران اور عراق سے زیارات کر نے کے آنے والے 3000کے قریب زائرین سکیورٹی خدشات کی بناء پر تفتان میں گزشتہ دو ہفتوں سے محصور ہوگئے تھے جن کی واپسی کا سلسلہ سکیورٹی کلےئرنس ملنے کے بعد بدھ کو شرو ع کردیا گیا جس کے تحت 31بسوں پر مشتمل قافلہ 1404زائرین کو لے کر بدھ کی شام کوئٹہ پہنچا ،اس موقع پر سکیورٹی کے انہتائی سخت انتظا مات کئے گئے تھے اور زائرین کے روٹ کو مکمل طور پر ٹریفک کے لئے بند کیا گیا تھا جس کے باعث کوئٹہ شہر میں دو گھنٹے تک بد ترین ٹریفک جام رہا کوئٹہ شہر کے علاقوں زرغون روڈ،اسپنی روڈ،سریاب روڈ ،وائٹ روڈ ،جناح روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں کئی مقامات پر ایمبولینسز بھی رش میں پھنسی رہیں اور مریضوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔ ایران

مزید : صفحہ آخر