وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام مزید 14اضلاع میں شروع کرنیکی منظوری

وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام مزید 14اضلاع میں شروع کرنیکی منظوری

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام کو رواں مالی سال میں 14 نئے اضلاع میں شروع کرنے اور تین ارب روپے بجٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام پنجاب کے 12 اضلاع اور بلوچستان کے 2 اضلاع میں شروع کیا جائے گا۔ انشورنس پروگرام نے تاحال ملک بھر کے 26 اضلاع کے 60 لاکھ سے زائد افراد رجسٹرڈ کیے ہیں وزارت قومی صحت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تصویر والے ہیلتھ انشورنس کارڈ واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام کے منیجر ڈاکٹر فیصل کے مطابق وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام پر وزیر اعظم کی تبدیلی کا کوئی اثر نہیں پڑا۔ ہیلتھ انشورنس کارڈ پر موجودہ وزیر اعظم کی تصویر ہو گی یا نہیں؟ اس کا فیصلہ وزیر اعظم خود کریں گے۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس کارڈ کا سارا ڈیٹا قومی شناختی کارڈ سے منسلک ہے اور اگر ہیلتھ کارڈ گم بھی ہو جائے تو شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے علاج کرایا جا سکتا ہے۔

ہیلتھ انشورنس

مزید : صفحہ آخر