ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں ایک بار پھر اضافہ، پیداوار بھی بڑھ گئی

ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں ایک بار پھر اضافہ، پیداوار بھی بڑھ گئی

لاہور (کامرس رپورٹر)ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا تاہم دوسری جانب پیداوار بھی بڑھ گئی ہے ۔ ڈیمانڈ میں پیداوار کے مقابلہ میں زیادہ اضافہ ہوا جس کی وجہ سے شارٹ فال بڑھ گیا ۔ شارٹ فال بڑھ جانے سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کردیا گیا ۔ دوسری جانب لیسکو نے اورنج ٹرین کے سلسلے میں لائن کی تبدیلی کے لئے چار گرڈز بند کردیئے گئے جس کے باعث وسیع علاقہ میں بجلی کی بندش جاری ہے ۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس کی شدت بڑھ جانے پر بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے جبکہ دوسری جانب ڈیموں سے پانی کے اخراج میں اضافہ کے باعث ہائیڈل کی پیداواربڑھ گئی ہے ۔ گزشتہ روز شہروں میں آٹھ سے دس گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ سے چودہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔

مزید : صفحہ آخر