لاہور ائیر پورٹ ،محکمہ کسٹمز کی کارروائی، سمگل شدہ 1800 موبائل کی کھیپ پکڑ لی

لاہور ائیر پورٹ ،محکمہ کسٹمز کی کارروائی، سمگل شدہ 1800 موبائل کی کھیپ پکڑ لی

لاہور (کامرس رپورٹر)محکمہ کسٹمز نے لاہور ائیر پورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے سمگل شدہ 1800قیمتی موبائل کی کھیپ پکڑ لی۔ ملزم ابو ظہبی سے 1800قیمتی موبائلز سامان میں چھپا کر لایا تاہم کسٹم اہلکاروں نے دوران تلاشی سامان سے موبائل فونز کی بڑی کھیپ برآمد کر لی۔ بتایاگیا ہے کہ پی آئی اے ٹریفک اسسٹنٹ سمیت 3ملازمین بھی ملزم کے سہولت کار تھے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔کسٹم حکام کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف کسٹم قوانین کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔مارکیٹ میں موبائلز کی مجموعی قیمت کروڑوں میں ہے۔

مزید : صفحہ آخر