لاہور ، بارش برسانے والی ہواؤں کے سلسلے ملک سے نکل گئے

لاہور ، بارش برسانے والی ہواؤں کے سلسلے ملک سے نکل گئے

لاہور (کامرس رپورٹر)بارش برسانے والی ہواؤں کے سلسلے ملک سے نکل گئے جس کی وجہ سے آئندہ چند روز ملک میں نہ صرف گرمی بلکہ حبس کی شدت بڑھ جائیگی۔ صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز سارا دن ہی گرمی اور حبس رہا۔ محکمہ موسمیات کیمطابق آئندہ 12گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔تاہم گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں سبی ، دادو 44، بھکر 43، روہڑی، دالبندین، نوکنڈی، سکھر، شہید بینظیر آباد، رحیم یارخان میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر