نواز شریف کی میڈیا کوریج پر پابندی کے لئے درخواست

نواز شریف کی میڈیا کوریج پر پابندی کے لئے درخواست

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کی میڈیا کوریج پر پابندی کے لئے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔یہ درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف جلسے جلوس میں عوام کو سپریم کورٹ کے خلاف اکسا رہے ہیں۔ الطاف حسین پر بھی میڈیا میں ہر قسم کی پابندی عائد کر رکھی ہے۔

مزید : صفحہ آخر