این اے 120ضمنی الیکشن،امیدواروں کی سکروٹنی کا عمل جاری

این اے 120ضمنی الیکشن،امیدواروں کی سکروٹنی کا عمل جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا مرحلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ دن بھر اپنے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے سیاستدانوں کا تانتا بندھا رہا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی نااہلی کے بعد این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لئے 65 امیدوار میدان میں ہیں۔ریٹرننگ افسرنے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے دوسرے روز بھی امیدواروں کوطلب کر رکھا تھا۔گزشتہ روزپیپلز پارٹی کے امیدوار عزیز الرحمن چن، پی ٹی آئی کے آجاسم شریف، اے این پی کے امیر بہادر خان لودھی، پیپلز پارٹی ورکرز کے سردار حر بخاری ، موو آن پاکستان کی روحی بانو کھوکھر، پاکستان جسٹس پارٹی کے ملک منصف اعوان، ملی مسلم لیگ کے محمد یعقوب شیخ، جماعت اسلامی اور آل پاکستان مسلم لیگ سمیت 30 امیدوار کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے آئے ہوئے تھے۔پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر نے بھی بیگم کلثوم نواز اور ڈاکٹر یاسمین راشد پر اعتراضات جمع کرا دئیے ہیں۔
سکروٹنی

مزید :

صفحہ آخر -