نواز شریف کی پارٹی صدارت کیخلاف درخواست الیکشن کمیشن کے موقف پر نمٹا دی گئی

نواز شریف کی پارٹی صدارت کیخلاف درخواست الیکشن کمیشن کے موقف پر نمٹا دی گئی

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے بیان کی روشنی میں میاں محمدنواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کے پارٹی اجلاسوں کی صدارت سے روکنے کے لئے دائرپاکستان عوامی تحریک کے راہنما خرم نواز گنڈا پور کی درخواست نمٹا دی ،الیکشن کمیشن کی طرف سے ڈائریکٹر لاء عمر حیات نے پیش ہوکر عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن میاں محمد نواز شریف کی نااہلی کے بعدمسلم لیگ (ن) کی صدارت کی تبدیلی کے حوالے سے کارروائی کر رہا ہے۔

مزید : صفحہ آخر