ٹیپوٹرکاں والے کے بیٹے امیر بلاج کی نظر بندی ختم

ٹیپوٹرکاں والے کے بیٹے امیر بلاج کی نظر بندی ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ٹیپوٹرکاں والے کے بیٹے امیر بلاج کی نظر بندی ختم کر دی۔جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،امیر بالاج کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ امیر بالاج اقدام قتل کے مقدمہ میں رہا ہوا تو ہوائی فائرنگ کے مقدمہ میں پھنسادیا گیا ،انہوں نے کہاکہ امیر بالاج کی ہوائی فائرنگ کے مقدمہ میں ضمانت منظور ہوئی تو پنجاب حکومت نے امیربلاج کونظر بند کردیا،نظر بندی غیرقانونی ہے۔ ہائیکورٹ نے نظر بندی کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے دیا۔
نظر بندی

مزید :

صفحہ آخر -