ہائیکورٹ: نوازشریف کی میڈیا کوریج پرپابندی کیلئے درخواست نظر انداز پیمرا سے رجوع کی ہدایت

ہائیکورٹ: نوازشریف کی میڈیا کوریج پرپابندی کیلئے درخواست نظر انداز پیمرا سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی ایک اوردرخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق درخواست گزار سے مزید دلائل طلب کرلئے ہیں جبکہ اسی درخواست میں نوازشریف کی میڈیا کوریج پرپابندی کی استدعا نظر انداز کرتے ہوئے قرار دیا کہ اس کام کے لئے درخواست گزارکوپیمرا سے رجوع کرنا چاہئے ۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18اگست پر ملتوی کردی ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -