طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث 30 پروازیں متاثرہوئیں

طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث 30 پروازیں متاثرہوئیں

لاہور (جنر ل ر پو رٹر ) لاہور اےئرپورٹ پرطیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث پی آئی اے اور دیگر اےئر لائنز کی 30 پروازیں متاثرہوئیں جن میں سے 15 منسوخ جبکہ 15 تاخیر کا شکارہوئیں۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جدہ جانے والی پرواز،پی کے 759 اورپی کے 760 منسوخ ہوئیں، پی آئی اے کی اوسلو جانے والی پرواز پی کے 751اوراوسلو سے آنے والی پرواز پی کے 752 منسوخ ہو ئی جبکہ پی آئی اے کی دوحہ سے آنے والی پرواز،پی کے 290 بھی منسوخ ہو گئی۔پی آئی اے کی ابوظہبی جانے والی پروازپی کے 263اورابوظہبی سے آنے والی پرواز پی کے 264 منسوخ ہوئی ،پی آئی اے کی کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے 322اورکوئٹہ سے آنے والی پرواز پی کے 323 منسوخ ہوئیں۔پی آئی اے کی رحیم یار خان جانے والی پرواز پی کے651اوررحیم یار خان سے آنے والی، پرواز پی کے 651 بھی منسوخ ہوئیں۔علاوہ ازیں ایئربلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 404اورکراچی جانے والی پرواز 405 منسوخ ہوگئی، ایئربلیو کی شارجہ جانے والی پرواز 412اور شارجہ سے آنے والی پرواز 413 منسوخ ہوئیں۔

مزید : صفحہ آخر