نواز شریف سے کوئی مفاہمت نہیں ہو گی ، اب میدان پنجاب میں لگے گا : زرداری
لاہور(نمائندہ خصوصی ،مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے مسلم لیگ (ن) کے قائدا ور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے کوئی مفاہمت نہیں ہو گی ،اب میدان پنجاب ہی میں لگے گا۔انہوں نے نواز شریف سے ہاتھ ملانے اور ان سے بات کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے نواز شریف کو نااہل قرار دینے سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں،خطرہ نواز شریف کی سیاست کو ہے، گزشتہ روز بلاول ہاؤس لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا بلاول بھٹو زرداری میدان سیاست میں اتر گیا ہے جس سے پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہو گا ،میرا نواز شریف سے کوئی رابطہ ہے نہ رابطہ رکھنا چاہتا ہوں توپھر نواز شریف سے ڈائیلاگ کیسے ؟ نہ ہی ہم گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کا حصہ بنیں گے، چنیوٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کا جلسہ مخالفین کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے، انہوں نے آرٹیکل 62 اور 63 آئین سے نکالنے کیلئے نواز شریف سے ہاتھ ملانے کی تردید کرتے ہوئے کہا نوا زشریف جب وزارت عظمی پر تعینات تھے تو اس وقت ان کو آرٹیکل 62 اور 63 ، عمرانی معاہدے کا خیال کیوں نہ آیا، انہوں نے وزارت عظمی کے دوران تمام جمہوری معاہدے پس پشت ڈال دیئے تھے کیونکہ جب نواز شریف اقتدار میں اورمضبوط ہوتے ہیں تو ان کی ترجیحات اور ہوتی ہیں مصیبت میں ہوں تو ان کی ترجیحات بدل جاتی ہیں لہٰذا ہم گرینڈ ڈیبیٹ اور کسی بھی بچگانہ اقدام کا حصہ نہیں بنیں گے کیونکہ نواز شریف خود کو بچانا چاہتے ہیں لیکن ہمیں ان کے بچنے اور پکڑے جانے سے کوئی غرض نہیں ۔
زرداری
Bac