شریف فیملی کی طرف سے بھاری رقوم چین منتقل کرنے سے متعلق خبر بے بنیاداور بیہودہ الزام ہے ، ترجمان وزیر اعلی پنجا ب

شریف فیملی کی طرف سے بھاری رقوم چین منتقل کرنے سے متعلق خبر بے بنیاداور ...

لاہور(پ ر) وزیر اعلی محمد شہباز شریف کے ترجمان نے اے آروائی پر نشر ہونے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ چین میں حال ہی میں بھاری رقوم منتقل کرنے والی کسی فرم کا تعلق شریف فیملی سے ہے۔ترجمان نے اس الزام کو بے ہودہ ، لغو اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ترجمان نے کہاہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے اے آروائی کے خلاف اس جھوٹی اور بے بنیاد خبر نشر کرنے اور اس کے ذریعے ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے پر فوری طور پر قانونی کا رر وائی کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان وزیر اعلی پنجا ب

مزید : صفحہ اول