ہمارا ایمان ہے شہید کبھی نہیں مرتے، ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، شہباز شریف کا شہید کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی دوسری برسی پر پیغام

ہمارا ایمان ہے شہید کبھی نہیں مرتے، ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، شہباز شریف کا شہید ...

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ صوبائی وزیر شہید کرنل (ر) شجاع خانزادہ آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔ہمارا ایمان ہے کہ شہید کبھی نہیں مرتے، ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ۔ شہید کرنل(ر) شجاع خانزادہ نے ملک وقوم کے لئے اپنی قیمتی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ وزیراعلی نے شہید کرنل(ر) شجاع خانزادہ کی دوسری برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ شہید کرنل(ر) شجاع خانزادہ ایک بہادر اور دلیر شخصیت تھے اورصوبہ پنجاب میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ان کی خدمات نا قابل فراموش ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہید کرنل(ر) شجاع خانزادہ نے جس عظیم مقصد کیلئے قربانی دی پاکستانی قوم اس جا نب تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔شہید کرنل(ر) شجاع خانزادہ کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

پیغام

مزید : صفحہ آخر