نیب آرڈیننس پر عدالتی فیصلہ تسلیم کرینگے
کراچی (آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے کہاہے کہ سندھ میں نیب آرڈیننس ختم کئے جانے سے متعلق عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی اسے مانیں گے،احتساب کا قانون چیلنج کرنے والے اس میں خرابی بتائیں۔سندھ نیب آرڈیننس کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے والی اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سعید غنی نے کہاکہ ایک ہی جرم کے خلاف 2 اداروں کا کام کرنا عجیب بات ہے، سندھ میں اینٹی کرپشن ادارہ احتساب کمیشن کی جگہ لے گا۔سعید غنی نے کہا کہ سندھ سے پہلے خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن بن چکا ہے لیکن تحریک انصاف سندھ میں نیب کو قائم رکھنا چاہتی ہے۔پیپلزپارٹی کے رہنما کے مطابق اینٹی کرپشن کا سربراہ سپیکر کو رکھا گیا ہے اوراگر اپوزیشن کو سپیکر پر اعتراض ہے تو رائے دیں کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے۔
سعید غنی