پمز ہسپتال میں انجیوپلاسٹی

پمز ہسپتال میں انجیوپلاسٹی
 پمز ہسپتال میں انجیوپلاسٹی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کے لندن میں کامیاب بائی پاس آپریشن کے بعد عدلیہ کی کردار کشی کرنیو الے سینیٹر نہال ہاشمی کو بھی دل کا دورہ پڑ گیا، پمز ہسپتال میں انجیو پلاسٹی کر ا کے 3سٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی کو دل کا دورہ پڑنے پر پمز ہسپتال لایا گیا وہ طویل عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ پمز ہسپتال کے شعبہ کارڈیالوجی کے چیئر مین ڈاکٹر اختر بندیشہ نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نہال ہاشمی متعدد بار میڈیکل چیک اپ کے لئے ہمارے پاس آئے تھے ، گزشتہ روز انکی کامیاب انجیو پلاسٹی کی گئی ہے جس میں 3سٹنٹ ڈالے گئے ہیں، ان کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے وہ پہلے سے بہتر ہیں جلد مکمل صحت یاب ہونے کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

انجیو پلاسٹی

مزید : صفحہ اول