یونائیٹڈ انشورنس،کانٹینل انشورنس کا گٹھ جوڑ،ایاٹا گارنٹی بنانے کیلئے کمیشن2سے 3فیصد کر دیا

یونائیٹڈ انشورنس،کانٹینل انشورنس کا گٹھ جوڑ،ایاٹا گارنٹی بنانے کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)یونائیٹڈ انشورنس،کانٹینل انشورنس نے ایاٹا ایجنٹوں کو بلیک میل کرنے کے لیے گٹھ جوڑ کر لیا،دونوں انشورنس کمپنیوں نے ایاٹا گارنٹی بنانے کے لیے کمیشن2سے 3فیصد کر دیاملک بھر کے ایاٹا ٹریول ایجنٹوں نے کمپٹیشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ،ایاٹا اتھارٹی یونائیٹڈ انشورنس،کانٹنیل کے علاوہ بھی انشورنس کمپنیوں کو ایاٹا گارنٹی بنانے کی اجازت دے ٹریول ایجنٹ کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی ایاٹا ٹریول ایجنٹس ایاٹا گارنٹی کی فیس ایک دم دو فیصد سے 3فیصد کرنے پر اضطراب کا شکار ہو گئی ہیں ایاٹا اتھارٹی نے ملک بھر میں ایاٹا گارنٹی کے لیے یونائیٹڈ انشورنس،کانٹینل انشورنس کو با اختیار بنا رکھا ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئیدو انشورنس کمپنیوں نے اتحاد کر کے ملک بھر کے ایاٹا ایجنٹوں کو ای میل کے ذریعے نوٹس جاری کرتے ہوئے براہ راست ایاٹا گارنٹیاں بنانے کا فیصلہ سنایا ہے جس سے سینکڑوں ایاٹا ایجنٹ پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں ،ٹیپ نے یونائیٹڈ انشورنس اور کانٹینل انشورنس کی طرف سے ایاٹا گارنٹی دو فیصد سے3فیصد کرنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے اور ایا ٹا اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر کمپنیوں کو اجازت دی جائے کہ وہ گارنٹی بنا سکیں ،ٹریول ٹریڈ سے وابستہ لاکھوں خاندانوں کو بیروز گار کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ،کمپٹیشن کمیشن نوٹس لے اور انشورنس کمپنیوں کے خلاف ایکشن لے۔

مزید :

صفحہ آخر -