سی پیک متفقہ قومی منصوبہ ہے

سی پیک متفقہ قومی منصوبہ ہے
 سی پیک متفقہ قومی منصوبہ ہے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(صباح نیوز) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سینٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری ایک متفقہ قومی منصوبہ ہے۔گزشتہ روز اسلام آباد میں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام شراکت دار چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔مشاہدحسین سید نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے گیارہ منصوبوں پر عمل درآمد کیا جارہاہے جس سے قومی گرڈ میں دس ہزار میگاواٹ بجلی شامل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم بجلی گھر، تھرکول، سکھر ملتان موٹروے، گوادرکی بندرگاہ اور ریل کی پٹڑیوں کی بہتری سمیت متعدد منصوبے مقررہ مدت سے پہلے مکمل ہونگے۔مشاہدحسین سیدنے کہاکہ ملک میں چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق مختلف شعبوں میں50ہزار سے زائد نوجوانوں کوملازمت دی گئی ہے۔

مشاہد حسین

مزید : صفحہ اول