جیمز بانڈ کے کردار میں واپسی کی تصدیق

جیمز بانڈ کے کردار میں واپسی کی تصدیق
 جیمز بانڈ کے کردار میں واپسی کی تصدیق

  

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی اداکار ڈینئیل کریگ نے تصدیق کی ہے کہ وہ جیمز بانڈ سیریز کی اگلی فلم میں دوبارہ اس کردار میں نظر آئیں گے۔ خیال رہے کہ فلم سپیکٹر کے بعد انہوں نے آئندہ جیمز بانڈ فلموں میں کام نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دوبارہ جیمز بانڈ بننے سے بہتر ہے کہ اپنی کلائی کاٹ لیں۔ تاہم اب ایک امریکی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے ڈینئیل کریگ نے اگلی فلم میں کام کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جی ہاں! میں اپنے ناظرین کو اس کردار میں دوبارہ نظر آؤں گا۔خیال رہے کہ ڈینئیل کریگ اس سے پہلے چار بانڈ فلموں میں کام کر چکے ہیں، جنہوں نے باکس آفس پر کامیابیوں کے ریکارڈ توڑے تھے۔ فلمی شائقین انھیں اس کردار میں بے حد پسند کرتے ہیں۔ جب انہوں نے دوبارہ کبھی جیمز بانڈ کا کردار ادا نہ کرنے کا اعلان کیا تو ان کے مداحوں میں مایوسی چھا گئی تھی۔ یہ جیمز بانڈ سیریز کی پچیسویں فلم ہو گی جو نومبر 2019ء میں ریلیز کی جائے گی۔ڈینئیل کریگ ساتویں اداکار ہیں جنہوں نے جیمز بانڈ کے لافانی کردار کو بخوبی نبھایا۔

جیمز بانڈ

مزید : صفحہ اول