نیب نے ایس ای سی پی سے اسحاق ڈار اور بچوں کی 7کمپنیوں کاریکارڈ طلب کر لیا

نیب نے ایس ای سی پی سے اسحاق ڈار اور بچوں کی 7کمپنیوں کاریکارڈ طلب کر لیا

اسلام آباد(آن لائن)نیب نے سیکیورٹیزایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے اسحاق ڈاراوران کے بچوں کی 7کمپنیوں کاریکارڈ23اگست کوطلب کرلیاہے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق نیب نے ایس ای سی پی حکام کو23اگست کولاہورطلب کرلیاہے ،اورانہیں اپنے ساتھ اسحاق ڈار،ان کی اہلیہ 2بچوں اوربہوؤں کی کمپنیوں کاریکارڈلانے کوکہا گیاہے ،اسحاق ڈاراوران کی اہلیہ بچوں کے نام 7کمپنیاں رجسٹرڈہیں جن کاریکارڈطلب کیاگیاہے ۔ان کمپنیوں میں سی این جی پاکستان ،سپنسر،ہجویری مضاربہ کمپنی ،گلف انشورنس ،ایچ ڈی ایس سیکیورٹی کمپنی ودیگرشامل ہیں ۔کمپنیوں کے پانچ ڈائریکٹرزکاریکارڈبھی طلب کیاگیاہے ۔ان ڈائریکٹرزمیں اسحاق ڈاراوران کی اہلیہ ،بیٹاعلی ،بہواسماعلی اوربیٹامجتبیٰ ڈارشامل ہیں ۔

نیب/ایس ای سی پی

مزید : صفحہ اول