عوامی مینڈیٹ کی صحیح ترجمان کیلئے شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانا ہو گا : یوسف رضا گیلانی

عوامی مینڈیٹ کی صحیح ترجمان کیلئے شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانا ہو گا : ...

 ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما ء سید یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو مزید مضبوط بنارہے ہیں ،چاہتے ہیں الیکشن صاف شفاف ہوں تاکہ عوامی مینڈیٹ کی صحیح ترجمانی ہو سکے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ ہم پاکستان پیپلزپارٹی کی مزید مضبوط بنارہے ہیں ،الیکشن سے قبل پارٹی کامنشور سامنے لے آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ مانتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کا میڈیا سیل اتنا موثرنہیں لیکن ہم اس کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فوجی جوانوں اورشہریوں نے بے پناہ قربانیا ں دی ہیں جس کا اعتراف عالمی طاقتوں کوبھی کرناچاہیے۔سید یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ شہیدبینظیرکے دورمیں اہم کارنامہ میزائل ٹیکنالوجی ہے،ہم نے 73 کے آئین کو مکمل طورپر بحال کیاجبکہ غریب طبقے کیلئے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کاآغازکیا۔انہوں نے کہاکہ اعلی عدلیہ کی بحالی میں پاکستان پیپلز پارٹی کا بہت بڑا حصہ ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ بھی کیا گیا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ میثاق جمہوریت پر جتنا ہوسکتا تھا عملدرآمد کیاگیا،بلوچستان پیکیج کااعلان کیااورایف سی آرفاٹاریفارمز پرکام کیاجبکہ جنوبی پنجاب صوبے کیلئے قرارداد لے کر آئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری خواہش ہے ملک میں صاف اور شفاف الیکشن ہوں تاکہ عوام کا اصلی مینڈیٹ سامنے آسکے۔

یوسف رضا گیلانی

B

مزید : صفحہ اول