جنوبی چھاونی میں والدہ کیساتھ ہنستا کھیلتا بازار جانیوالا 3سالہ معصوم کھلے مین ہول کا شکار ہو گیا

جنوبی چھاونی میں والدہ کیساتھ ہنستا کھیلتا بازار جانیوالا 3سالہ معصوم کھلے ...

لاہور (خبر نگار) جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں والدہ کیساتھ بازار جاتے ہوئے 3سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا ۔ امدادی ٹیموں نے پانچ گھنٹے کی جدو جہد کے بعد لاش مین ہول سے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی ،لخت جگر کی لاش دیکھ کر والدہ کو غشی کے دورے پڑتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی چھاؤنی کے علاقے نادر آباد کے رہائشی آصف احمد کی اہلیہ ذوبیہ آصف اپنے بیٹے آذان کے ساتھ پیدل بازار جا رہی تھی کہ کمسن آذان میجر مصطفی شہید روڈ پر کھلے مین ہول میں گر گیا جس پراسکی والدہ نے چیخ و پکار شروع کر دی اور مقامی افراد اکٹھے ہو گئے جنہوں نے امدادی ٹیموں اور پولیس کو اطلاع دی امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر پانچ گھنٹے کی جدو جہد کے بعد بچے کی لاش کو مین ہول سے نکال لیا ۔ ورثاء کی جانب سے کارروائی سے انکار پر پولیس نے لاش ورثاء کے حوالے کر دی ۔ کمسن بیٹے کی لاش دیکھ کر والدہ پر غشی کے دور پڑے رہے ۔

بچہ شکار

مزید : صفحہ اول