بہاول نگر ، بستی کپوراں میں آوارہ کتوں نے 4سالہ بچے کو چیر پھاڑڈالا

بہاول نگر ، بستی کپوراں میں آوارہ کتوں نے 4سالہ بچے کو چیر پھاڑڈالا
 بہاول نگر ، بستی کپوراں میں آوارہ کتوں نے 4سالہ بچے کو چیر پھاڑڈالا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولنگرنواحی بستی کپوراں میں آوارہ کتے 4سالہ بچے کو نوچ نوچ کرزندہ کھاگئے ،کمسن بچہ چیخ و پکار کرتا رہا کوئی مدد کونہ پہنچ سکا۔ عاطف سکول سے واپس آرہا تھا کہ راستے میں کتوں نے دبوچ لیا،معصوم بچے کی کھیتوں سے خون میں لت پت لاش برآمدکر لی گئی،واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس ،بچوں نے سکول جانے سے انکار کردیا،متعددبارمحکمہ صحت کے افسران کو اطلاع دی مگرکوئی سنوائی نہیں ہوئی۔میڈیا پر خبر نشرہونے پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ ورثاء کے گھر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کی نواحی بستی کپوراں میں محکمہ صحت کی عدم دلچسپی ولاپرواہی کے باعث افسوسناک واقعہ میں 4سالہ عاطف نامی بچے کو آوارہ کتوں نے نوچ نوچ کر مار ڈالا۔ کمسن بچہ چیخ و پکار کرتا رہا کوئی مدد کونہ پہنچ سکا۔4سالہ عاطف سکول سے واپس آرہا تھا کہ راستے میں5سے زائد آوارہ کتوں نے دبوچ لیا،کتے کم سن کو نوچتے رہے والدین کی جانب سے سکول کا ٹائم گزرنے پر عاطف کے گھر نہ آنے پرتلاش کی گئی تو اسکی زخموں بھری لاش ملی،معصوم بچے کی لاش کو دیکھ کر والدہ پر غشی کے دورے اہل علاقہ محکمہ صحت اور اعلی حکام کو کوباررہامرتبہ آوارہ کتوں کے بہتات کی شکایت کرچکے ہیں،افسوسناک واقعہ کی اطلاع کے باوجود محکمہ صحت یا انتظامیہ کا کوئی بھی اہلکار متاثرہ گھر نہ پہنچ سکا۔واقعہ کے بعد پورے علاقہ میں خوف کی فضاقائم ہے۔متاثرہ بچے کے والد شوکت نے میڈیا سے بات کرتے ہوے بتایا ہے کہ محکمہ صحت کے افسران کو درخواستیں دی مگرڈسٹرکٹ سینٹری انسپکٹرعبدالحمیداورسینٹری انسپکٹرفیاض اخترسمیت متعلقہ افسران وملازمین نے آوارہ کتوں کو مارنے کیلئے مختلف حیلے بہانوں سے کام لیاجس کی وجہ سے میرے بچے کی جان گئی ۔ان افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے ہمارے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا۔اہلیان علاقہ مکینوں نے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ بستی کپوراں سمیت دیگر بستیوں میں آوارہ کتوں کا خاتمہ کیا جاے تاکہ کسی اور بچے کے نقصان نہ ہو۔

زندہ کھاگئے

مزید : صفحہ اول