شیاؤمی موبائل فون پھٹنے کا واقعہ بھی سامنے آگیا

شیاؤمی موبائل فون پھٹنے کا واقعہ بھی سامنے آگیا
 شیاؤمی موبائل فون پھٹنے کا واقعہ بھی سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کو گزشتہ سال گلیکسی نوٹ سیون پھٹنے کے نتیجے میں کافی بڑے دھچکے کا سامنا ہوا تھا اور اب چینی کمپنی شیاؤمی کی ایک ڈیوائس پھٹنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔یہ واقعہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پیش آیا اور کمپنی نے اس کی تحقیقات بھی شروع کردی ہے۔یہ شیاؤمی ریڈ می نوٹ فور اسمارٹ تھا جو بھون سوریا کرن نامی شخص استعمال کررہا تھا اور ڈیوائس کے پھٹنے سے وہ شدید زخمی بھی ہوگیا۔اس واقعے کے سامنے آنے کے بعد کمپنی کے ایک ترجمان کا یہ بیان سامنے آیا ' ہم اس طرح کے واقعات کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں کیونکہ صارفین کا تحفظ ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، ہماری تمام تر ڈیوائسز کوالٹی ٹیسٹوں سے ہوکر گزرتی ہیں'۔بیان کے مطابق متاثرہ شخص سے رابطہ کیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھون موٹرسائیکل چلا رہا تھا اور ڈیوائس پھٹنے کے بعد بھڑکنے والی آگ پانی ڈالنے سے بھی نہیں بجھی۔بھون نے یہ فون جولائی میں خریدا تھا اور وہ چینی کمپنی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے اور زرتلافی کا ارادہ رکھتا ہے۔
فون پھٹنے کا واقعہ

مزید :

صفحہ اول -