بلاول بھٹو بھی لاہور پہنچ گئے ، این اے 120میں فیصل میر کی الیکشن مہم خود چلانے کافیصلہ

بلاول بھٹو بھی لاہور پہنچ گئے ، این اے 120میں فیصل میر کی الیکشن مہم خود چلانے ...
 بلاول بھٹو بھی لاہور پہنچ گئے ، این اے 120میں فیصل میر کی الیکشن مہم خود چلانے کافیصلہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(شہزاد ملک سے ) سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے بلاول ہاؤس لاہور پہنچنے کے بعدپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی گزشتہ روز لاہور پہنچ گئے ہیں ،اپنے قیام کے دوران تنظیم سازی کے امور کے علاوہ حلقہ این اے 120میں پارٹی کے امیدوار فیصل میر کی انتخابی مہم کو مانیٹر، پارٹی عہدیداروں و کارکنوں کی کارکردگی کو چیک کرونگا حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں گھر گھر گلی گلی جاؤں گا اور سارے الیکشن کی نگرانی بھی خود کروں گا اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ ہمارے امیدوار کی انتخابی مہم میں کوئی کسر باقی نہ رہ جائے ۔ ذرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے حلقہ این اے 120کے امیدوار فیصل میر اور سابق ٹکٹ ہولڈر حافظ زبیر کار دار سمیت دیگر کیساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ذرائع کا کہنا ہے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ بلاول ہاؤس بیٹھ کر سارے ضمنی الیکشن کی خود نگرانی کریں گے اور اس الیکشن میں کارکردگی دکھانے والوں کو ہی لاہور میں عہدے دیں گے ،ہم دکھائیں گے اور بتائیں گے کہ پنجاب میں بھی ابھی پیپلز پارٹی زندہ ہے ہم اپنے امیدوار کی الیکشن مہم خود چلائیں گے اور اسے تنہا نہیں چھوڑیں گے انہوں نے لاہور بھر کے کارکنان سے کہا ہے کہ وہ دن رات ایک کردیں ہم نے ہر حال میں اس الیکشن میں پارٹی کو کم بیک کرانا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے بلاول بھٹو زرداری نے اس حلقہ میں گھر گھر جانے اور جلسہ کرنے کا بھی عندیہ دیدیا ہے اور پارٹی سے کہا ہے کہ وہ جب کہے گی تو وہ اس حلقے کے دورے پر نکل جائیں گے ۔

بلاول بھٹو

مزید : صفحہ اول