مسلم لیگ (ن) کا سردار یعقوب کا قائم مقام ، شہباز شریف کو مستقل صدر بنانے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) کا سردار یعقوب کا قائم مقام ، شہباز شریف کو مستقل صدر بنانے کا ...
 مسلم لیگ (ن) کا سردار یعقوب کا قائم مقام ، شہباز شریف کو مستقل صدر بنانے کا فیصلہ

  

لاہور (جاوید اقبا ل )مسلم لیگ (ن) آج اپنے نئے پا رٹی صدرکا انتخا ب کرے گی جو قائم مقائم صدر کے طو ر پر ہو گا بعد ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب شہبا ز شریف کو صدر منتخب کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے تا ہم اس با ت کا قوی امکا ن ہے قائم مقام صدر کیلئے قرعہ آج سردار یعقوب خا ن ناصر کے نا م نکلے گا ۔ ذرا ئع کے مطا بق قائم مقام صدر کیلئے 3نا مو ں پر غور ہوا جن میں محمد شہباز شریف، سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر اور راجہ ظفرالحق کے نا م شامل ہیں ۔ تاہم گزشتہ روزسابق وزیر اعظم میا ں محمد نواز شریف کی زیرصدارت ہو نیوالے اجلا س میںیہ طے پا یا کہ مستقل صدر کیلئے سپریم کو رٹ میں کی گئی نواز شریف کی نظر ثانی کی اپیل کے فیصلے کا انتظا ر کیا جا ئے گا۔ اگر اپیل میں نظر ثانی کے حق میں فیصلہ آتا ہے تو صدر نواز شریف ہی ر ہیں گے ، اگر خلا ف فیصلہ آیا تو شہبا ز شریف کو مستقبل صدر بنا دیا جا ئے گا ۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے اہم حلقے محمد شہبا ز شریف کو مر کزی صدر لینے کے حق میں ہیں ،مگر ان کا خیا ل ہے کہ اگر شہبا ز شریف کو مر کز میں لیا جا ئے گا تو پنجا ب کی صدارت کسی اور کو دینا پڑھے گئی ، ذرا ئع کا کہنا ہے کہ قائم مقام مرکزی صدر کے لئے مزکو ر ہ با لا تین نا م سامنے ہیں ، تا ہم بلو چستا ن سے تعلق رکھنے والے سنیٹر سردار یعقوب خا ن نا صر قائم مقام مرکزی صدر کے لئے فیورٹ قرار د ئیے گئے ہیں ۔ ذرا ئع نے د عو ی ٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی سرداریعقوب کو قائم مقام صدر بنانے کا گرین سگنل دے دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں سردار یعقوب کو پارٹی کا صدر بنائے جانے کی حتمی منظوری دی جائے گی۔واضح ر ہے کہ 8 اگست کو الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت نااہل شخص پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتا اس لئے مسلم لیگ (ن) نئے صدر کا انتخاب کرکے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے۔

ن لیگ

مزید : صفحہ اول