مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت کیساتھ تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے

مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت کیساتھ تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے

لاہور (سٹاف رپورٹر) پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ پاکستان کے تعلقات اس وقت تک بہتر نہیں ہوسکتے جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا۔ کشمیر ایک متنازع مسئلہ ہے اور اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دیا ہے۔ وہ بھارتی تسلط کو کسی طور برداشت نہیں کریں گے۔ کرکٹ ڈپلومیسی اداکاروں اور فنکاروں کے وفود کے تبادلہ اور امن کی آشنا سب ڈھکوسلے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کلبھوشن ایک آدمی نہیں بلکہ بھارتی مائنڈ سیٹ کا نام ہے۔ ہم جو یاری دوستی کی باتیں کرتے ہیں، اس سے بھارت کو سازشوں کا موقع ملتا ہے۔ ہمیں یہ سلسلہ بند کرنا چاہئے اور بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھانے کے بجائے، ان سے مسئلہ کشمیر کے حل کی بات کرنی چاہئے۔

امیر جماعت اسلامی

مزید : صفحہ اول