ہماری دفاعی پیداوار عالمی دنیا کے ہم پلہ ہے، رانا تنویر حسین

ہماری دفاعی پیداوار عالمی دنیا کے ہم پلہ ہے، رانا تنویر حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہماری دفاعی پیداوار عالمی دنیا کے ہم پلہ ہے لیکن وقت کے ساتھ اس میں مزید بربریت لانا ہوگی۔انہوں نے یہ بات بدھ کے روز وزارت دفاعی پیداوار کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہی۔اجلاس میں وفاقی وزیر کو وزارت کی4سالہ کارکردگی پر موجودہ حالات کے مطابق جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی جس پر ان کی جانب سے اطمینان کا اظہار کیا گی۔وفاقی وزیر رانا تنویر نے اپنے دور وزارت میں دفاعی پیداوار کی برآمدات کی شرح میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت کو بہترین کارکردگی دکھانے پر خراج تحسین پیش کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری دفاعی پیداوار ترقی یافتہ ممالک کے معیار کے مطابق ہے،تاہم اس میں مزید جدیدیت لانے اور معیار کو بہتر بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنی دفاعی پیداوار کی رسائی عالمی مارکیٹ میں ممکن بنائیں تاکہ وزارت دفاعی پیداوار کی بہتر کارکردگی سے حقیقی معنوں میں اضافہ کرسکیں۔
رانا تنویر حسین

مزید :

صفحہ آخر -